مہنگائی کی شرح 9فیصد پر آنا خوش آئند ہے ،وفاقی چیمبر

مہنگائی کی شرح 9فیصد پر  آنا خوش آئند ہے ،وفاقی چیمبر

کراچی(این این آئی)وفاقی چیمبر نے حکومت سے مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 400 بیسز پوائنٹس کی فوری کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایف پی سی سی آئی کے مطابق افراط زرکی شرح ملک میں 9 فیصد تک آنا خوش آئند ہے ، تاہم پالیسی ریٹ کو افراط زر کے مطابق 10 فیصد تک لایا جائے ۔  ستمبر کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 400 بیسز پوائنٹ کی فوری کمی کا اعلان کیا جائے جبکہ ملک کے تمام چیمبرز شرح سود میں کمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں