قصور:2 منشیات فروش ہیروئن اور ڈرون سمیت گرفتار

  قصور:2 منشیات فروش  ہیروئن اور ڈرون سمیت گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ صدر قصور اور سی آئی اے پولیس نے 21منشیات فروشوں کو ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن اور ڈرون سمیت گرفتار کرلیا۔

 تفصیل کے مطابق سی آئی اے انسپکٹر خورشید نے خفیہ اطلاع ملنے پر قادی ونڈ روڈ بی آر بی نہر کے قریب چھاپہ مارکر چندہ سنگھ والا کے رہائشی منشیات فروش محسن کو 1010گرام ہیروئن اور راول جھنگڑ کے رہائشی عظیم کو 505گرام ہیروئن اور ڈرون سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم بارڈر پار منشیات سمگل کرنے والے تھے ۔ملزموں نے بتایا یہ ہیروئن انہوں نے منہالہ لاہور کے رہائشی منشیات فروش راشد سے خریدی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں