اسٹا ک ایکسچینج:تیزی، 46 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹا ک ایکسچینج:تیزی، 46 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

کراچی(آن لائن)اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 671 پوائنٹس کے اضافے سے 79286 پوائنٹس پر جاپہنچا۔۔۔

 اس دوران سرمایہ کاروں کو 72 ارب روپے کا منافع ہوا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 105 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ 46.33 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں شرح سود میں مزید کمی کی توقعات پر کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30 انڈیکس 216.81 پوائنٹس کے اضافے سے 25073.24 پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 50691 پوائنٹس سے بڑھ کر 51041 پر بند ہوا۔ منگل کو 13 ارب روپے مالیت کے 50 کروڑ 94 لاکھ 90 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 10 ارب روپے مالیت کے 49 کروڑ 11 لاکھ 24 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر 333کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 189 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 138 میں کمی اور6کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 11 کروڑ 709لاکھ ،کوہ نور اسپننگ 5 کروڑ 71 لاکھ، ایگری ٹیک لمیٹڈ 1 کروڑ 81 لاکھ ،پیس پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 72 لاکھ اور سیکیور لوجسٹک گروپ 1 کروڑ 48 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں