پی کیو ایف ٹی ایل کی فوری رقم نکلوانے کی سہولت متعارف

پی کیو ایف ٹی ایل کی فوری رقم نکلوانے کی سہولت متعارف

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں فیملی تکافل سلوشنز فراہم کرنے والے پریمئر اسلامک فائنانشل سروسز گروپ، پاک قطر گروپ کے رُکن، پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (پی کیو ایف ٹی ایل) نے اپنے ماہانہ بچت کسٹمرز کیلئے ایک منفرد ‘‘فوری رقم نکلوانے کی سہولت متعارف کرانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس جدید سہولت کے ذریعے، شرکاء ایمرجنسی کی صورت میں پاک قطر فیملی تکافل کی موبائل ایپ ‘‘پاک قطر فنانشل سلوشنز (PQFS)’’یا آن لائن پورٹل کے ذریعے جزوی فنڈز باآسانی اور فوری نکال سکتے ہیں۔یہ اضافہ شرکاء کو اپنے فنڈز آسانی سے نکالنے کی سہولت فراہم کریگا ۔ پاک قطر فیملی تکافل کے سی ای او وقاص احمدنے کہا کہ ہمیں اس فوری رقم نکالنے کی جدیدسروس پیش کرنے پر بے حد خوشی ہے ۔ ہماری حکمتِ عملی نہ صرف ہماری اینڈ ٹو اینڈ سروس ڈلیوری کو بہتر بناتی ہے بلکہ صارفین کیلئے جدید اور ان کی ضروریات کو مدنظر رکھنے والے مالیاتی حل فراہم کرنے کے ہمارے وژن کے عین مطابق ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں