یوٹیلیٹی اسٹورز پر 170سے زائد اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 170سے زائد اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد (اے پی پی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے ۔

ترجمان کے جاری اعلامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلئے قیمتوں میں 10 روپے سے 190 روپے تک کی کمی کی ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ قیمتیں کم کیے جانے والی اشیا میں چائے ، مختلف مصالحے اور دیگر اشیا ضروریہ شامل ہیں ۔ واضح رہے حال ہی میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 800 سے زائد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کیلئے کسی قسم کی شرط لاگو نہیں ، ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں