اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے ، اطالوی قونصل جنرل

 اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے ، اطالوی قونصل جنرل

کراچی(بزنس ڈیسک)اٹلی کے قونصل جنرل ڈینیلو جیورڈینیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے۔

 اور یہ ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی ۔ پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی پر مشتمل ڈیزل انجن کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹلی دنیا کے مارکیٹ لیڈر ملکوں میں سے ایک ہے جس کے تیار کردہ انجن کم سے کم کاربن خارج کرکے ماحول کو محفوظ بنانے میں معاون کردار ادا کرتے ہیں۔اٹلی کے ایف ٹی پی انجنز کی تعارفی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں