پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ، افتخار علی ملک

پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ، افتخار علی ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے

سیاسی استحکام ناگزیر ہے اور اس نازک وقت میں ملک تصادم اور ٹکراؤ کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے ، معیشت کی بحالی اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کو بہتر بنانے کے لیے مستحکم سیاسی ماحول انتہائی ضروری ہے ، معاشی ترقی اور خوشحالی کا سیاسی استحکام سے گہرا تعلق ہے اور اس کے بغیر طویل المدتی منصوبہ بندی اور پالیسیوں پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ انفرادی یا پارٹی ایجنڈے سے بالاتر ہو کر قومی مفاد کو ترجیح دیں اور سیاسی انتشار کے بجائے بہتر حکمرانی اور معاشی اصلاحات کو یقینی بنانے پر توجہ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں