معروف سعودی فوڈ چین کا پاکستان میں برانچز کھولنے کافیصلہ

معروف سعودی فوڈ چین کا پاکستان میں برانچز کھولنے کافیصلہ

کراچی(پ ر)معروف سعودی فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اپنی برانچز کھو لنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے سعودی کمپنی البیک اور۔

پاکستانی گیس اینڈ آئل کمپنی "GO" کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جہاں سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح،وزیر اعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاکستان اور سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے وفود کی موجودگی میں دونوں کمپنیوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ یہ تقریب وزارتِ سرمایہ کاری کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے ، جس کا مقصد سعودی برانڈز کو بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے اور عالمی اقتصادی میدان میں مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ GO جس میں سعودی آرامکو نے 40 فیصد حصص خریدے ہیں، پاکستان میں بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے جب کہ جدہ میں 1974 میں قائم ہونے والا البیک بروسٹ چکن کیلئے مشہور ہے اور اس کی سعودی عرب، بحرین سمیت دیگر ممالک میں 120 سے زیادہ شاخیں قائم ہیں۔البیک نے جدہ سمیت سعودی عرب میں رہنے والے دوسرے ممالک کے باشندوں کو اپنے ذائقے کی وجہ سے اپناگرویدہ بنایا ہے ۔پاکستان میں البیک کو لانے میں توانائی کے شعبے میں ایک سرکردہ پاکستانی کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ کا اہم کردار ہے ۔دونوں کمپنیوں کے درمیان ہونے والا معاہدے قومی برآمدات کو بڑھانے میں اہم قدم ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں