ڈالر کی قدرکم،سونا کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر

ڈالر کی قدرکم،سونا کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند سطح پر

کراچی(بزنس ڈیسک)ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کارجحان رہا،ادھرسونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بلند ترین سطح پر جاپہنچی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5پیسے کی کمی سے 277.79روپے پرآگیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے سستا ہوکر279.11 روپے کاہوگیا۔اسی طرح یورو1.12روپے کی کمی سے 302.43روپے اوربرطانوی پاؤنڈ 1.33روپے کی کمی سے 362.10 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کے اضافے سے 2682 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 700 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 600 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے کا ہوگیا۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی قیمت 2200 روپے نمایاں اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے پر جاپہنچی تھی ۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔ آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد نے بتایا کہ جب تک اسرائیل،غزہ تنازع جاری رہتا ہے ، اس وقت تک عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر دباؤ رہے گا اور مقامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال برقرار رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں