خواب میں گفتگو ممکن! سائنس دانوں کا بڑا دعویٰ

خواب میں گفتگو ممکن! سائنس دانوں کا بڑا دعویٰ

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم ریم اسپیس نامی کمپنی کے محققین نے بتایا کہ علیحدہ گھروں میں سونے والے دو افراد کے درمیان دورانِ نیند پیغام کا تبادلہ ہوا۔

یہ پیغام ایک لفظ پر مشتمل تھا جو کمپنی کی جانب سے شیئر نہیں کیا گیا۔ ساتھ ہی کمپنی نے یہ سنگِ میل عبور کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے آلے کے متعلق بتانے سے بھی گریز کیا۔تاہم، تحقیق میں اس آلے کو ‘مخصوص انداز میں بنایا گیا آلہ’ بتایا گیا۔اس آلے نے تجربے کے دوران شرکاء کے دماغ کی لہروں اور دیگر حیارتیاتی ڈیٹا کو کو ٹریک کیا اور پھر ایک سرور کا استعمال کرتے ہوئے یہ معلوم کیا کہ کونسا شریک لوسِڈ ڈریم (خواب کی ایسی کیفیت جس میں خواب دیکھنے والے کو یہ علم ہوتا ہے کہ وہ خواب دیکھ رہا ہے) میں داخل ہو چکا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں