شاہ رخ ٹاپ 10 خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل

شاہ رخ ٹاپ 10 خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کا نام دنیا کے ٹاپ 10 خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کا نام خوبصورت اداکاروں کی فہرست میں مشہور پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولین ڈی سلوا کے ذریعے کیے گئے ایک سائنسی مطالعہ کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے ۔اس سائنسی تحقیق میں ‘‘گریک گولڈن ریشو آف بیوٹی فائی’’ کا استعمال کرتے ہوئے چہرے کی ہم آہنگی اور خوبصورتی کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ڈی سلوا نے چہرے کی نقشہ سازی کا جدید سافٹ ویئر استعمال کیا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ مختلف ستاروں کے چہرے کی خصوصیات گولڈن ریشو سے کس حد تک مطابقت رکھتی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے چہرے کی ہم آہنگی کا اسکور 86 عشاریہ 76 رہا، جو کافی متاثر کن ہے ۔علاوہ ازیں شاہ رخ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں جذباتی انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ وہ ایسی سپر ہٹ فلمیں کریں جنہیں ان کے والدین جنت سے دیکھ سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں