آئرن اینڈا سٹیل کی درآمدات میں 28فیصدکمی ریکارڈ

آئرن اینڈا سٹیل کی درآمدات میں 28فیصدکمی ریکارڈ

کراچی(آئی این پی)آئرن اینڈ سٹیل کی درآمدات میں اگست 2024کے دوران 28فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 34.2 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ اگست 2023 کے دوران لوہے اور اسٹیل کی درآمدات کا حجم 47.5ارب روپے رہا تھا۔رپورٹ کے مطابق اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 کے دوران آئرن اینڈ اسٹیل کی درآمدات میں 13.3ارب روپے یعنی 28فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں