ادھار دی رقم واپس مانگنے پر خاتون کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا

ادھار دی رقم واپس مانگنے پر خاتون کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ادھار دی ہوئی رقم واپس مانگنے پر خاتون کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے میں ریحانہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے اس سے 12 لاکھ روپے مالیت کی رقم لے رکھی تھی۔

 جو واپس مانگنے پر ملز موں کی جانب سے اسے قابو کرلیاگیااور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں اور اس دوران اسکے کپڑے بھی پھاڑ دئیے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں