بھارتی ٹیم کیویزکیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیر

بھارتی ٹیم کیویزکیخلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیر

بنگلورو (سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹیم کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بنگلورو میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویرات کوہلی سمیت 5 بھارتی کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے ۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کا تیسرا کم ترین سکور ہے ۔بھارتی ٹیم کا یہ ہوم گراؤنڈ پر کم ترین سکور بھی ہے ۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہینری نے 5 بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ بارش کے باعث پہلے دن کھیل ممکن نہیں ہو سکا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں