اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان اور گیٹرونووا کے درمیان معاہدہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان اور گیٹرونووا کے درمیان معاہدہ

کراچی(بزنس ڈیسک) اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان اور گیٹرونووا کے درمیان گیٹرونووا کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران معاہدہ طے پاگیا۔

معاہدے کے ذریعے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو گیٹرونووا کے کیش مینجمنٹ اور سپلائر فنانسنگ کا مینڈیٹ دیا گیا۔یہ مینڈیٹ بینک کو گیٹرونووا کے ڈسٹری بیوٹرز اور صارفین کو تقریباً 30 بینکوں کے ساتھ 24 گھنٹے ڈیجیٹل لین دین کی صلاحیت فراہم کرکے کسی چینل کی ضرورت کے بغیر سولوشن فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ یہ معاہدہ گیٹرونووا کو آپریشنل اور لاگت کی کارکردگی کو بہتر بنانے ، اپنے آپریٹنگ اکاؤنٹ کو یکجا کرنے ، رسیدوں کا انوائسز کے ساتھ تصفیہ کرنے اور متعدد فزیکل اکاؤنٹس کی ضرورت کے بغیر آسانی اور کنٹرول کے ساتھ متعدد مصنوعات کی لائنوں میں وصولیوں کو یکجا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ۔ معاہدے پراسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے ہیڈ کلائنٹ کوریج، سی آئی بی پاکستان ، ارسلان نعیم جبکہ گیٹرونوا کے چیئرمین، عبدالرّازق دیوان نے دستخط کیے ۔ ارسلان نعیم نے کہا کہ ہمیں اس اہم کیش مینجمنٹ اور سپلائر فنانسنگ مینڈیٹ کے ملنے پر خوشی ہے ، جو ہمارے کلائنٹس کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کیلئے جدید ترین ڈیجیٹل مالیاتی سولوشن فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے ۔عبدالرّزاق دیوان نے کہا کہ گیٹرونووا کا اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کو کیش مینجمنٹ اور سپلائر فنانسنگ کا مینڈیٹ دینا اُن کی ثابت شدہ مہارت، جدید حل، اور ہمارے کاروبار کی ترقی کی حمایت کے عزم کا ثبوت ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری ہماری کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنائے گی اور ہمارے اسٹیک ہولڈرز کے لیے دیرپا قدر پیدا کرے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں