جین تھراپی مٹاپے کا شکار بچوں کو آرتھرائٹس سے بچا سکتی

جین تھراپی مٹاپے کا شکار بچوں کو آرتھرائٹس سے بچا سکتی

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جین تھراپی مٹاپے کا شکار بچوں میں زیادہ وزن سے متعلقہ صحت کے مسائل (جیسے کہ آرتھرائٹس) سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے۔

تحقیق میں شامل مٹاپے کا شکار چوہے جنہیں جین تھراپی کا ایک انجکشن دیا گیا، ان کی مجموعی میٹابولک صحت کے ساتھ گھٹنوں کے آرتھرائٹس کی ابتدائی علامات میں بہتری دیکھی گئی۔تحقیق کے ڈائریکٹر فرشد گئیلک کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں میں موٹاپے کی وجہ سے کمزور ہوتے گھٹنوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔محققین نے بتایا کہ تقریباً 20 فی صد بچوں اور نوجوانوں کو مٹاپے کا شکار تصور کیا جاتا ہے۔ مٹاپے سے تعلق رکھنے والا آرتھرائٹس بھرپور سوزش کرنے والے اومیگا-6 فیٹی ایسڈز (جو چکنی اور تلی ہوئی غذاؤں میں پائے جاتے ہیں) کے سبب ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں