سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے پکڑ کر ہسپتال لے آیا

 سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے پکڑ کر ہسپتال لے آیا

بہار(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست بہار میں سانپ نے شہری کو کاٹا تو وہ اسے پکڑ کر ہسپتال لے آیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق پرکاش مندل نامی شخص کو خطرناک اور زہریلے سانپ نے کاٹا تھا جس کے بعد یہ شخص سانپ کو منہ سے دبوچ کر اور گردن میں لپیٹ کر ہسپتال پہنچ گیا۔اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریض، عملہ اور ڈاکٹرز پرکاش مندل کو دیکھ کر حیران رہ گئے جسے فوری علاج کی ضرورت تھی۔ علاج کے دوران اور درد اور تکلیف کے باوجود بھی متاثرہ شخص نے سانپ کو مضبوطی سے پکڑے رکھا تاہم ڈاکٹرز نے کہا کہ ایسا کرنے سے علاج کرنے میں مشکل ہوگی جس پر اس نے سانپ کو چھوڑ دیا۔ متاثرہ شخص کا ہسپتال میں علاج جاری ہے، البتہ اس کے ہسپتال میں سانپ ساتھ لانے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں