شام :روسی فضائی حملے 10افراد ہلاک ،30زخمی

 شام :روسی فضائی حملے   10افراد ہلاک ،30زخمی

دمشق (اے ایف پی)شام کے علاقے ادلب میں فرنیچر ورکشاپ سمیت مختلف مقامات پر روسی فضائی حملوں میں 10 افراد ہلاک،30 زخمی ہو گئے ۔۔۔

 ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔یاد رہے صوبہ ادلب کے تقریباً نصف حصے پر القاعدہ سے منسلک سابقہ حیات تحریر الشام کا کنٹرول ہے ۔ادھر یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کیف کیخلاف جنگ میں شمالی کوریا کے 10ہزار فوجی تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے ۔زیلنسکی اس سے قبل بھی شمالی کوریا پر فوج بھیجنے کا الزام لگا چکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں