کپل شرما نے بیٹے کے متعلق دل کو چھو لینے والی کہانی شیئر کردی

کپل شرما نے بیٹے کے متعلق دل  کو چھو لینے والی کہانی شیئر کردی

ممبئی(شوبزڈیسک)مشہور کامیڈین کپل شرما نے اپنے بیٹے تریشان کے بارے میں ایک دل کو چھو لینے والی کہانی شیئر کردی۔

کپل شرما نے بتایا کہ ان کے بیٹے تریشان کی آنکھیں بالکل ان کے مرحوم دادا جی جیسی ہیں،انہوں نے کہا، جب میں تریشان کو دیکھتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ دادا جی ہی دوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ان کے اور ان کی اہلیہ گنی کی آنکھوں کا رنگ عام ہے ، لیکن یہ خصوصیت تریشان میں دوبارہ ظاہر ہوئی، جو دادا جی کی آنکھوں کی یاد دلاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں