اسٹاک ایکسچینج :مندی،86ہزارکی حدگرگئی،80ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج :مندی،86ہزارکی حدگرگئی،80ارب خسارہ

کراچی(آن لائن)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رجحان رہا ۔کے ایس ای 100انڈیکس 620پوائنٹس کی کمی سے 86ہزار کی نفسیاتی حد گنواکر 85585پوائنٹس پر بند ہوا،اس دوران سرمایہ کاروں کو 80ارب روپے کا خسارہ ہوا۔۔

 جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 112کھرب روپے سے کم ہو کر111 کھرب روپے رہ گیاجبکہ 46.22 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق چائینز انوسٹمنٹ کارپوریشن کی پی آر ایل کی اپ گریڈیشن میں1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، سی پیک کے مختلف انفرا اسٹرکچر میں پاکستانی سیمنٹ سیکٹر کی شمولیت اور شنگھائی تعاون اجلاس کے کامیاب اختتام کی خبروں پر جمعرات کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا تاہم ریکارڈ سطح چھونے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو کر منفی زون میں چلی گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 30اور آل شیئرز انڈیکس میں بھی مندی رہی۔ جمعرات کو21 ارب روپے مالیت کے 51کروڑ32لاکھ88ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں