صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال کی دعوت دے دی

صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال کی دعوت دے دی

ممبئی(شوبزڈیسک)سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ اور خواتین کے حقوق کی کارکن صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر چیٹ کیلئے دعوت دی ہے۔

لارنس بشنوئی اس وقت سابرمتی جیل میں قید ہے، سابقہ اداکارہ نے لارنس کو بات چیت کے لیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘آپ جیل سے بھی زوم کال کررہے ہیں’’۔صومی علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ‘‘یہ لارنس بشنوئی کے لیے براہ راست پیغام ہے ،نمستے لارنس بھائی! سنا بھی ہے اور دیکھا بھی کہ آپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو، تو مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں۔ برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ’’،پیغام کے آخر میں صومی علی نے لارنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا آپ کا۔ شکریہ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں