سلمان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مکمل کوشش کررہے :ارباز خان

سلمان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مکمل کوشش کررہے :ارباز خان

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے انکشاف کیا کہ سلمان خان اور ان کے خاندان کو لاحق خطرات کے باعث انہوں نے پولیس سے مدد طلب کی ہے تاکہ ان کی مکمل حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔

ارباز خان نے کہا کہ ہم ٹھیک ہیں، لیکن یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم مکمل طور پر ٹھیک ہیں، کیوں کہ فی الحال خاندان میں بہت کچھ ہو رہا ہے۔ پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ سلمان خان اور ان کا خاندان محفوظ رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں