بھارت:مسافر پروازوں کو آن لائن بم کی دھمکیاں دینے والا 18سالہ لڑکا گرفتار

بھارت:مسافر پروازوں کو  آن لائن بم کی دھمکیاں  دینے والا 18سالہ لڑکا گرفتار

نئی دہلی (رائٹرز)بھارتی پروازوں کو آن لائن بم کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا۔

 وزیر ہوا بازی کا کہنا تھا گرفتار ملزم کی عمر 18 سال سے کم ہے ۔ میڈیا کے مطابق اس ماہ بھارتی ایئر لائنز کی اندرون و بیرون ملک پروازوں کو سوشل میڈیا پر جعلی بم دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔واضح رہے گزشتہ تین روز میں 12 مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے باعث مختلف ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں