ناسا کا ’’قاتل سیارچوں‘‘ کے حوالے سے اہم منصوبہ

ناسا کا ’’قاتل سیارچوں‘‘ کے حوالے سے اہم منصوبہ

واشنگٹن ڈی سی(نیٹ نیوز)امریکی خلائی ادارے ناسا نے ماضی میں زمین کو تباہ کرنیوالے قاتل سیارچوں کو 1000 اسپیس کرافٹ کی آرمی سے ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے نے زمین کے قریبی اجرام (نیئر ارتھ آبجیکٹ) سے نمٹنے کا کیا منصوبہ بنایا ہے جو عالمی تباہ کاریوں کا سبب بن سکتا ہے ۔سائنس دانوں کے مطابق آئندہ 100 برسوں تک کوئی خلائی چٹان زمین کے لیے کوئی خطرہ نہیں لیکن نظامِ شمسی میں ایسے ہزاروں سیارچے چھپے ہوئے ہیں جو خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔سائنس دانوں کی پیش گوئی کے مطابق اس وقت نظامِ شمسی میں درجنوں ‘قاتل’ سیارچے پوشیدہ ہیں۔تاہم سائنس دانوں کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ اس طرح سیارچے سے ٹوٹے ٹکڑے اور نامعلوم مدار مزید خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں