مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے

مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے

کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 37ارب روپے کے سودے ہوئے ۔گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کی رپورٹ کے مطابق سودوں کی مجموعی تعداد33152رہی۔ زیادہ سودے سونے کے ہوئے۔۔

 جن کی مالیت22.683ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت3.406ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 3.115ارب روپے ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.432ارب روپے ،پلاٹینم کے سودوں کی 1.861ارب روپے ،ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت1.795ارب روپے ،کاپر کے سودوں کی مالیت230.126ملین روپے ،ڈی جے کے سودوں کی مالیت156.949ملین روپے ،ایس پی500کے سودوں کی مالیت 109.798 ملین روپے ،قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 105.450ملین روپے اوربرینٹ کے سودوں کی مالیت 37.934 ملین روپے رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں