وکٹ سپنرز کیلئے مددگار ،اچھے ٹوٹل کی کوشش کرینگے :انگلش سپنرریحان

 وکٹ سپنرز کیلئے مددگار ،اچھے ٹوٹل کی  کوشش کرینگے :انگلش سپنرریحان

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ لیگ سپنرریحان احمد نے کہا ہے کہ وکٹ سپنرز کیلئے مددگار ہے ،ہمارے سپنرز نے اچھی پرفارمینس دکھائی ۔۔

دوسری اننگزمیں اچھا ٹوٹل کرنے کی کوشش کرینگے ۔دوسرے روز میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنچ سے پہلے سیشن ہمارے لیے بہت اچھا تھا ، آج اچھا کھیلیں گے ،جیسے جیسے بال سافٹ ہوگا بیٹنگ کیلیے مددگار ثابت ہوگا ،پاکستان میں کھیل کر بہت اچھا لگا، پاکستان میں آنے کا فائدہ ہے کہ میں اردو سمجھ سکتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں