صورتحال برقراررکھناچاہتے ، سپن کوکھیلنااچھانہیں لگتا:سعود

 صورتحال برقراررکھناچاہتے ، سپن کوکھیلنااچھانہیں لگتا:سعود

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ آئیڈیا تھا کہ انکے سپنرز کو کس طرح کھیلنا ہے۔۔

دل تو کرتا ہے ہر دن سنچری کی جائے لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے ،اس سنچری کو آپ ہی کے نام کرتا ہوں، ملتان ٹیسٹ میں صورتحال مختلف تھی ،جیسی صورتحال ہے اسی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں،سپن کو کھیلنا اچھا نہیں لگتا ،بابر اعظم بڑا بلے باز ہے ، نعمان اور ساجد بھائی ہیں، ساتھ اچھا کوآرڈینشن رہا ،ساجد کو سمجھانا بہت مشکل ہے ،اسکو بس یہی کہا تھا کہ چھکے مارو۔دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھے سے سٹارٹ کو لے کر چلیں ، سپن اٹیک کا پتہ تھا، ویسے ہی پریکٹس کی تھی، میچ میں آنے سے قبل تیاری کرتا ہوں ،اس سنچری کو آپ ہی کے نام کرتا ہوں، بس میچ جیت جائیں وہ ہی خوشی کی بات ہے ، ٹیسٹ میچ میں جتنا اچھا ہورہا ہو کوشش کرنی چاہیے مزید بہتر ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں