آئینی تبدیلیاں انتشارکی سیاست ختم کریں گی ،میاں زاہد

آئینی تبدیلیاں انتشارکی  سیاست ختم کریں گی ،میاں زاہد

کراچی (این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد نے کہا ہے کہ آئینی تبدیلیاں ملک اور قوم کی ترقی اور استحکام میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

انتشارکی سیاست کی سہولت کاری ختم ہو جائے گی۔ کاروباری برادری سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر وقت کی انتشاری سازشیں ختم اور معیشت اورساکھ بحال ہو جائے گی جوموجودہ حکومت کا کارنامہ ہے جس کیلئے وزیراعظم، آرمی چیف اور پوری قومی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں