ریشماں کے گانے کے ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

ریشماں کے گانے کے ری میک پر عدنان صدیقی بالی ووڈ پر برہم

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی اداکارہ کریتی سینن کی نئی نیٹ فلیکس فلم ‘‘دو پتی’’ کے لیے پاکستانی گلوکارہ ریشماں کے گانے کی چوری اور ریپ بنانے پر تنقید کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 اس گانے کو ‘‘ایک لیجنڈ کے کلاسک گانے کا بدتمیز رپ آف’’ قرار دیا ہے۔ عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘‘تقلید خوش کن ہوسکتی ہے لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی لیجنڈ کے کلاسک کو برباد کرنا ہو۔ براہ کرم ریشماں جی اور ان کی اس میراث کا کچھ احترام کریں جو وہ چھوڑ گئی ہیں ،ان کی موسیقی اس وقار کے ساتھ پیش آنے کی مستحق ہے جس کا وہ استحقاق رکھتی ہیں، نہ کہ اسے بھونڈے طریقے سے گایا جائے ’’۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں