امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے ممبئی میں10فلیٹ خرید لیے

امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے ممبئی میں10فلیٹ خرید لیے

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اب فلموں کے ساتھ کمرشل ریئل سٹیٹ میں بھی خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک نے ممبئی کے علاقے ملنڈ میں بھارتی روپے میں تقریباً پچیس کروڑ مالیت کے 10 اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔ دونو ں صرف پانچ سال میں رئیل سٹیٹ میں 200 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں،یہ اپارٹمنٹس اوبرائے ایٹرنیا نامی پروجیکٹس میں خریدے گئے ہیں جو اوبرائے ریئلٹی کمپنی کا پراجیکٹ ہے ۔دستاویزات کے مطابق ان دس اپارٹمنٹس کا رقبہ 10,216 مربع فٹ ہے ، جس میں بیس کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہے ۔دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 8 اپارٹمنٹس کا فرشی رقبہ 1049 مربع فٹ ہے۔ اور ان 10 اپارٹمنٹس کے لیے 3 لاکھ روپے کی رجسٹریشن فیس کے ساتھ 1.50 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے ۔ تمام اپارٹمنٹس 9 اکتوبر 2024 کو رجسٹر کیے گئے تھے۔ چار اپارٹمنٹس امیتابھ بچن نے خریدے جبکہ باقی چھ اپارٹمنٹس ابھیشیک بچن نے 14.77 کروڑ روپے میں حاصل کیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں