فلم سالار پارٹ 1 کا ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر 250 دن مسلسل ٹرینڈ کرنیکا ریکارڈ

 فلم سالار پارٹ 1 کا ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر 250 دن مسلسل ٹرینڈ کرنیکا ریکارڈ

ممبئی(شوبزڈیسک)انڈین سپر سٹار پربھاس کی فلم ‘سالار: پارٹ 1 - سیز فائر’ نے نہ صرف باکس آفس پر دھوم مچائی بلکہ اسکی کامیابی کا سلسلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی جاری ہے۔

یہ فلم مسلسل 250 دن تک ڈزنی پلس ہاٹ سٹار پر ٹرینڈ کرتی رہی ہے اور یہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا ہے ۔پربھاس کی سالگرہ کے موقع پر ڈزنی پلس ہاٹ سٹار کی جانب سے ایک پوسٹ میں کہا گیا، جب بات ہو ایکشن کی، تو پربھاس ہمیشہ اپنے بیسٹ موڈ میں ہوتے ہیں۔ سالگرہ مبارک ہو سالار کو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں