علی ظفر کا نیا گانا ‘فیڈ’ ریلیز، اہلیہ عائشہ کی خصوصی جذباتی جھلک

علی ظفر کا نیا گانا ‘فیڈ’ ریلیز، اہلیہ عائشہ کی خصوصی جذباتی جھلک

لاہور(شوبزڈیسک)معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے نئے گانے Fade کو ریلیز کردیا جس میں اہلیہ عائشہ کی خصوصی جذباتی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔۔۔

 گانا صرف ایک میوزک ٹریک نہیں بلکہ علی ظفر کی زندگی کے اس پہلو کی عکاسی ہے جو عموماً پردۂ سکرین پر دکھائی نہیں دیتا۔ اس گانے میں علی ظفر نے اپنی جذباتی اور ذہنی صحت پر شہرت کے اثرات کو بیان کیا ہے اور اپنی اہلیہ عائشہ کو ایک تسکین کا مرکز ظاہر کیا ہے۔ Fade میں علی ظفر نے نہ صرف شاعری لکھی اور موسیقی ترتیب دی بلکہ ویڈیو کی ہدایت بھی خود دی ہے، جس میں پرانی ہالی ووڈ کی طرز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سنیماٹک انداز اپنایا گیا ہے۔ گانے کی ویڈیو میں علی ظفر کی اہلیہ عائشہ بھی موجود ہیں، جو ایک خاص سین میں علی ظفر کے کندھے پر ہاتھ رکھتی ہیں۔ علی ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا، Fade میں نے اس انڈسٹری کے ذہنی اور جذباتی اثرات کو بیان کرنے کے لیے تخلیق کیا ہے۔ یہ میرا وہ پہلو ہے جسے میں نے پہلے کبھی نہیں دکھایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں