کراچی چیمبر کی نادرا بائیو میٹرک تصدیق میں تبدیلی کی درخواست

کراچی چیمبر کی نادرا بائیو میٹرک تصدیق میں تبدیلی کی درخواست

کراچی(این این آئی)کراچی چیمبرکے صدر جاوید بلوانی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ نادرا کی موجودہ بائیو میٹرک تصدیق کی سہولت کو چہرے کی شناخت کی سہولت سے تبدیل کرے

جس کی بدولت مختلف اداروں میں بائیو میٹرک تصدیق میں ناکامی کی وجہ سے روزانہ بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنے والے لاکھوں بزرگ شہریوں کو ریلیف ملے گا۔وزیر اعظم کو بھیجے گئے خط میں جاویدبلوانی نے کہا کہ پنشنرز سمیت بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد کو بائیو میٹرک تصدیق کی شرط کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں