پی ایس اے ٹی ایف کا وفد23اکتوبرسے پاکستا ن کا دورہ کریگا

پی ایس اے ٹی ایف کا وفد23اکتوبرسے پاکستا ن کا دورہ کریگا

جوہانسبرگ (بزنس ڈیسک)پاکستان سدرن افریقہ ٹریڈ فیڈریشن(پی ایس اے ٹی ایف)کا تجارتی وفد بانی چیئرمین رفیق میمن کی قیادت میں 23 اکتوبر سے 16 نومبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کریگا ۔

وفد پانچویںٹیکسپو میں شرکت کریگا۔ دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور افریقہ کے درمیان وسیع کاروباری مواقع کو تلاش کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا ہے جس میں خاص طور پر متعدد اہم شعبوں میں تجارت کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی، اس بنیادی مقصد کے ساتھ وفد حکومتی عہدیداروں اور وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران بلین ڈالر کی تجارتی منڈی اور افریقی خطے میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وفد اسلام آباد اور  تمام صوبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کرے گا جس میں وزارت تجارت، امور خارجہ، نیشنل فوڈ سیکورٹی، زراعت، سیاحت، بورڈ آف انوسٹمنٹ، ایس آئی ایف سی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیںشامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں