لکی سیمنٹ کا 28.8 میگاواٹ کا کیپٹوونڈ پاور پراجیکٹ مکمل

لکی سیمنٹ کا 28.8 میگاواٹ کا کیپٹوونڈ پاور پراجیکٹ مکمل

کراچی(بزنس ڈیسک)لکی سیمنٹ نے کمپنی کے کراچی پلانٹ میں 28.8میگاواٹ کا کیپٹو ونڈ پاور پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا۔

مقررہ ٹائم لائنز اور بجٹ کے اند ر مکمل ہونے والے پراجیکٹ نے باضابطہ آپریشنز کا آغاز کردیا ہے۔ لکی سیمنٹ یہ سنگِ میل حاصل کرنے والی ملک کی پہلی کمپنی ہے جس نے ہوا اور شمسی توانائی کو یکجاکرتے ہوئے ایک ہائبرڈ قابلِ تجدید توانائی منصوبے کا نفاذ کیا ہے ۔ اس ونڈ پاور پلانٹ کے اضافے کے ساتھ، اپنے استعمال کیلئے لکی سیمنٹ کی قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 55فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ لکی سیمنٹ پہلے ہی اپنے پیزو پلانٹ میں 5.1میگاواٹ کے ریفلیکس انرجی اسٹوریج سلوشن کے ساتھ 42.5 میگاواٹ کی صلاحیت کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا سولر کیپٹو پلانٹ چلارہی ہے۔ لکی سیمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نعمان حسن نے کہا کہ پائیداری اور کلین انرجی کی منتقلی لکی سیمنٹ کی طویل المدّتی حکمتِ عملی کا لازمی جز ہے۔ ونڈ پاور پلانٹ کی تنصیب توانائی کے تحفظ اور گرین انرجی کے وسائل کے فروغ کیلئے کمپنی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ماحولیاتی فوائد کے علاوہ اس سرمایہ کاری سے لاگت میں خاطر خواہ بچت کے ساتھ پاکستان کے کاربن فٹ پرنٹ کوبھی کم کرنے کی امید ہے۔ لکی سیمنٹ انڈسٹری معیارات قائم کرتے ہوئے پائیدار طریقوں پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ اپنے آپریشنز کیلئے گرین ٹیکنالوجیز کو اپناتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں