اسٹاک ایکسچینج :کئی نئے ریکارڈز توڑنے کے بعد تیز رفتار ی میں کمی

اسٹاک ایکسچینج :کئی نئے ریکارڈز توڑنے کے بعد تیز رفتار ی میں کمی

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار حصص کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کیلئے سرگرم کمپنیوں کے شیئرز کی فروخت کا سلسلہ جاری رہا اور ۔

پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مارکیٹ بھاری خسارے سے دوچار ہوگئی۔ پاکستان اسٹاک نے انٹراڈے ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 1319.80 پوائنٹس کی کمی کا سامنا کیا،جس سے اس کی حالیہ دنوں کی تیز رفتار ی میں کمی آئی ہے ، جو کہ کئی نئے ریکارڈز کو توڑ رہی تھی۔جمعرات کو مارکیٹ نے اپنے پچھلے دن کے بند ہونے والے 90,286.56 پوائنٹس سے 1.46 فیصد کی کمی کی۔دن بھر میں 100انڈیکس نے 90,700.23 کا زیادہ سے زیادہ ہدف حاصل کیا، لیکن اس نے اس رفتار کو برقرار نہیں رکھا۔جمعرات کو سعودی سرمایہ کاری میں اضافے کی خبروں سے شیئرز مار کیٹ میں کاروبار کی ابتداء مثبت زون میں ہوئی اور ایک موقع پر 500پوائنٹس سے زائد کی تیزی سے انڈیکس90700پوائنٹس تک پہنچا ،تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹینکنگ نے مثبت رخ پر چلنے والی مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا اور یہ مندی89000پوائنٹس کی سطح تک چلی گئی،تاہم کاروبار کے اختتام پر 88900کی سطح پر بند ہوئی۔کاروباری خسارے کی وجہ سے انڈیکس کی ایک ساتھ 13نفسیاتی حدیں 90200، 90100، 90000، 89900، 89800، 89700، 89600، 89500، 89400، 89300، 89200، 89100، 88000 گر گئیں۔مندی کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 159ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا اور مجموعی سرمایہ 116کھرب کی سطح سے گر کر 115 کھرب روپے کی سطح پر آگیاجبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز بدھ کی نسبت11.11فیصد کم رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں