چاول کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی میں 51.53 فیصد اضافہ

 چاول کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی میں 51.53 فیصد اضافہ

اسلام آباد(این این آئی)ملک سے چاول کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر51.53 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

اسٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو633.20ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 51.53فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 417.87 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ستمبرمیں چاول کی برآمدات کاحجم 197.20 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جواگست میں 205.11 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 160.93ملین ڈالرتھا، مالی سال 2024میں چاول کی برآمدات سے ملک کو3.687 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو210.67ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.44فیصدزیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں