ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کا اعلان
لاہور(شوبزڈیسک)مقبول ترین پاکستانی ڈرامے کبھی میں کبھی تم نے ملک سمیت سرحد پار بھی خوب مقبولیت حاصل کی ہے، اب اس کی آخری قسط کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
بلاک بسٹر ڈرامے میں ہانیہ عامر نے شرجینا کا اور فہد مصطفی نے مصطفی کا کردار ادا کیا ہے، کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط 5 نومبر 2024 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نشر کی جائے گی جس کی ایڈوانس بکنک کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔