قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے مرحلے میں داخل
لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیمپئینز ٹرافی2025ء سے قبل قذافی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر انفرااسٹرکچر قاضی جواد احمد نے ‘کہا کہ ٹائم لائن کے مطابق اپ گریڈیشن اب فنشنگ کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ، آفس بلڈنگ کے پہلے فلور پر فنشنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ پویلینز کی بلڈنگ کے تمام فلورز پر بیک وقت فنشنگ کا کام جاری ہے ۔ فار اینڈ بلڈنگ کو صرف گرایا نہیں گیا وہ اچھی حالت میں ہے لیکن چیمپئِنز ٹرافی سے قبل اس کی بھی تزئین و آرائش شروع کر دی گئی ہے تاکہ فار اینڈ بلڈنگ بھی سٹیڈیم کے دوسرے حصوں کی طرح اچھی دکھائی دے ، اِس بلڈنگ کی تزئین و آرائش دو ہفتے میں مکمل ہو گی۔ فلڈ لائٹس کا کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے ، ایک سکرین کا سٹینڈ لگ چُکا ہے دوسرا ایک دو روز میں مکمل ہو گا جبکہ کرسیوں کو امپورٹ کیا گیا ہے ، مارکنگ کا کام مکمل ہے ، کرسیوں کے پہنچتے ہی ان کی فکسنگ شروع کر دی جائے گی، کرسیوں کا رنگ سفید اور سبز پاکستان کے جھنڈے کی مناسبت سے رکھا گیا ہے ۔