نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا معاملہ، ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

 

وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت بھی شرکت کرے گی ، اجلاس میں چارو ں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور اینٹلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔

 

اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے نتائج پر بھی غور کیا جائے گا، پاک افغان سرحدی امور اور خوارجیوں کے خلاف آپریشنز کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔

دوران اجلاس انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شرکاء کو بریفنگ بھی دینگے ، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ صوبے امن و امان سے متعلق اپنی رپورٹس پیش کرینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں