کراچی: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار دوستوں کے ساتھ شاپنگ کرکے واپس گھر جارہا ہے، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران اہلکار کے سر پر اسلحہ رکھا ہوا تھا، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے ملزموں کے ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے۔