پٹرو ل ایک روپیہ لٹرسستا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار

پٹرو ل ایک روپیہ لٹرسستا ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12بجے سے ہوگیا۔حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کردی ہے ، جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے ہوگی جبکہ اس سے قبل فی لٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے تھی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے اور فی لٹر قیمت بدستور 258 روپے 64 پیسے رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں