چینی:سرکاری قیمت164مگر180روپے میں فروخت جاری

چینی:سرکاری قیمت164مگر180روپے میں فروخت جاری

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)حکومت کی جانب سے چینی کی قیمت 164 روپے مقرر کرنے کے باوجود بدستور 180روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے جو اعدادوشمار جاری کیے ہیں اس میں بتایا گیا کہ چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے تک پہنچ چکی ہے ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی ریٹیل قیمت 164 روپے کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا ، اس کے بعد وفاقی وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی رانا تنویر نے چینی کی قیمت 163 روپے فی کلو ہونے کا بھی دعوی ٰکیا مگر ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 158 روپے فی کلو ہو گئی ہے جو گزشتہ ہفتے تک 150 روپے فی کلو تھی، اوپن مارکیٹ میں اوسط قیمت کی نسبت یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 10 روپے کلوسستی ہے ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے اور اوسط قیمت 168 روپے 80 پیسے فی کلو ہے ۔ کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پرمجبور ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک روپے 61 پیسے فی کلو کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 168 روپے 80 پیسے کلو پر آ گئی ، گزشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 170 روپے 41 پیسے کلو تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں