فیصل آباد: ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے نامزد ملزم کا ساتھی بھی گرفتار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ساندل بار میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر پولیس نے نامزد ملزم علی شیر کے بعد ساتھی ملزم فیصل کو بھی گرفتار کر لیا۔
ایس پی عابد ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تیسرے ملزم عمر حیات کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں، ملزموں نے میاں بیوی سے ڈکیتی کے بعد خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور ڈی این اے کرلیا ہے، گرفتار ملزم کے انکشاف پر اس کے دونوں ساتھیوں کی شناخت کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی متاثرہ خاتون کے گھر آمد، اہلخانہ کو مکمل انصاف کی فراہمی اور ملزموں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کامیاب کارروائی پر پولیس کو شاباش دی، ملزم علی شیر کے ساتھیوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ خواتین کیخلاف زیادتی کے واقعات قابل قبول نہیں، خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی دلخراش واقعہ کے ذمہ دار ملزم کے خلاف سخت سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔