بھارت اور آسٹریلیا آخری ٹیسٹ میں آج مدمقابل
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) 5میچوں پر مشتمل بارڈر گواسکر ٹیسٹ سیریزکاآخری میچ آج سے بھارت اورآسٹریلیاکے درمیان سڈنی میں شروع ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم کے کوچ گوتم گھمبیر نے مسلسل بری کارکردگی کے باعث کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے ساتھ اگلے میچ میں ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیاہے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت شرما کی جگہ میچ کی قیادت جسپرت بمرا کرینگے جبکہ ٹیم میں کے ایل راہول اور جیسوال کی شمولیت بھی مشکوک ہے ۔فاسٹ باؤلر آکاش دیپ بھی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہونگے ، دوسری طرف سڈنی ٹیسٹ میں مچل مارش کی جگہ آسٹریلوی ٹیم میں ویبسٹر ڈیبیو کرینگے ۔