قائد اعظم ٹرافی فائنل :پشاورپہلی اننگز میں 258رنز پر ؤٹ

قائد اعظم ٹرافی فائنل :پشاورپہلی اننگز میں 258رنز پر ؤٹ

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے پہلے روز پشاور کی ٹیم سیالکوٹ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 258 رنز بنا کر آٹ ہو گئی ، زبیر خان 47 اور نبی گل 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔۔۔

 صاحبزادہ فرحان 6 ، معاذ صداقت 32 ، اسرار اﷲ 16، مہران ابراہیم 31 ، ابوذر طارق 15 ، کپتان ساجد خان 23 ، نیاز خان 31 اور محمد عامر خان صفر پر آٹ ہوئے ۔ سیالکوٹ کی جانب سے کپتان عماد بٹ نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا اور چار وکٹیں حاصل کیں، علی رضا نے تین اور شعیب اختر جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ سیالکوٹ نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنا لیے ، محمد ہریرہ 8 اور اذان اویس صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں