سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

ممبئی(شوبزڈیسک)ممبئی پولیس نے ایک 56 سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر سلمان خان اور این سی پی لیڈر ذیشان صدیق کو 2 کروڑ روپے نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اعظم نامی شخص نے منگل کو یہ دھمکی ممبئی ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر پر بھیجی جس میں کہا گیا کہ ان لوگوں کا انجام بھی بابا صدیق کی طرح ہوگا۔ پولیس نے کال ڈیٹیل ریکارڈ کی مدد سے ملزم کا پتہ لگا کر اسے گرفتار کیا۔ اس کے فون اور سم کارڈ بھی برآمد کیے گئے ۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کا کہنا تھا کہ یہ مذاق نہیں ہے، سلمان خان اور ذیشان صدیق کو 2 کروڑ روپے دینے کو کہو ورنہ 31 اکتوبر تک ان کا انجام معلوم ہوجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں