رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ریکارڈ

رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ ایک سال کے دورن سب سے زیادہ 394 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اپریل 2024 میں کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2023 تا ستمبر 2024 کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 2942ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ، اس عرصے کے دوران جولائی 24 میں سب سے کم 136 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی جب کہ جنوری 2024 میں ایف ڈی آئی کا حجم منفی 132 ملین ڈالر رہا ہے ۔ ایس بی پی کے مطابق ستمبر 2023 کے دوران پاکستان میں 213 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اکتوبر 2023 میں 163 ملین ڈالر ، نومبر 2023 میں 172 ملین ڈالر اور دسمبر 2023 کے دوران 252 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی گئی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں