معاشی بحران سے نکلنے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر،اسلام آباد چیمبر

معاشی بحران سے نکلنے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر،اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر ناصر منصور قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدی۔

 صلاحیتوں کو بڑھانے اور اسے موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ایک بیان میں منصور قریشی نے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے جدید مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کو بروئے کار لانے کی تجاویز پیش کیں جس میں وفود کے تبادلے اور ویبی نارز بھی شامل ہیں۔ناصر منصور قریشی نے حلال فوڈ، فارماسیوٹیکل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، جراحی کے آلات اور کھیلوں کے سامان جیسے شعبوں میں برآمدی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بین الاقوامی منڈیوں میں تزویراتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی سطح پر مصنوعات کی مارکیٹنگ میں نجی شعبے کی سہولت کی وکالت کی ۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کا استعمال ایس ایم ای سیکٹر کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے کیا جانا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں