وافی انرجی شیل پاکستان لمیٹڈ کا اکثریتی شیئر ہولڈر بن گیا

وافی انرجی شیل پاکستان لمیٹڈ کا اکثریتی شیئر ہولڈر بن گیا

کراچی(بزنس ڈیسک)وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ (وافی انرجی)شیل پاکستان لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا اکثریتی شیئر ہولڈر بن گیا ۔

وافی انرجی کو یہ اسٹیٹس شیل پی ایل سی (شیل)کی ذیلی کمپنی شیل پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ سے شیل پاکستان لمیٹڈ میں 77.42 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد حاصل ہوا ۔وافی انرجی ایک معروف سعودی کمپنی اور اسیاد گروپ (Asyad Group)سے ملحق ادارہ ہے جو اب شیل پاکستان لمیٹڈ کے کل جاری کردہ شیئرکیپٹل کا تقریباً 87.78 فیصد کی مالک ہے ۔ ریٹیل اور برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کے تحت،شیل برانڈ پاکستان میں موجود رہے گا اور خصوصی برانڈ لائسنس یافتہ کے طور پر کام کرے گا۔ اسیاد ہولڈنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسراور شیل پاکستان لمیٹڈ کے آئندہ چیئرپرسن غسان عامودی نے کہا کہ یہ اسیاد گروپ کے پاکستان اور خطے میں اپنی موجودگی بڑھانے کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔شیل پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر وقار صدیقی نے کہا کہ شیل پاکستان لمیٹڈ وافی انرجی کی ترقی اور سرمایہ کاری کے عزم کے ساتھ ملک میں جدت اور اعتماد کی مضبوط وراثت کو یکجا کرکے پاکستان کے لیے پائیدار توانائی کے مستقبل کی تعمیر جاری رکھے گا۔شیل پاکستانلمیٹڈکے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسیاد ہولڈنگ گروپ کے غسان عامودی کی بطور چیئرپرسن اور جاوید اختر کی بطور چیف فنانشل آفیسر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے جبکہ وی کرافٹ کنسلٹنگ کے منیجنگ ڈائریکٹر، کائی اووے وٍٹرسٹین کو بھی شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں